تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر صوابی کی ہدایت پر ڈی سی آفس سے امن چوک تک اے سی صوابی کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالےسے مرکزی ریلی نکالی گئی

ڈپٹی کمشنر صوابی کی ہدایت پر ڈی سی آفس سے امن چوک تک اے سی صوابی کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالےسے مرکزی ریلی نکالی گئی

صوابی (رپورٹ: اصغر خان) ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی آفس سے امن چوک صوابی تک ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی عظمٰی مکرم کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالےسے مرکزی ریلی نکالی گئی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہر تحصیل میں بھی ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں میں اسکول کے بچوں، سماجی کارکنان، تاجر براداری اور صوابی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکإ نے بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے ظلم کے خلاف نعارے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ظلم کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے اور مسٸلہ کشمیر کو کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے