Home / اہم خبریں / وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے عوامی مفاد میں اہم فیصلے

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے عوامی مفاد میں اہم فیصلے

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے عوامی مفاد میں اہم فیصلے۔ وزیر اعلی محمود خان کو پشاور روائیول اجلاس اقدامات سے آگاہ کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ دس ماہ میں ریگولیٹری انسپکشن کے تحت دو کروڑ روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے، صوبہ بھر میں دس ہزار جبکہ پشاور میں پچاس ہزار کلو گرام سے زائد شاپنگ بیگز تلف کردیے گئے، دو ماہ میں دو ہزار سے زائد نشے کے عادی افراد کو بحالی سنٹر بھیج دیا گیا، ایک سال کے دوران تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 579 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئیخیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے پشاور ریوائیول پلان پر کام تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔

صوبہ بھر میں ریونیو دربار لگانے کا بھی عندیہ دے دیا۔ پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کردیے۔ نشے کے عادی افراد کی بحالی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔ شہر بھر سمیت موٹر وے چیک پوسٹ سے غیر ضروری رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔ شہر بھر میں ٹریفک سگنل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے