کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کو ہر سطح پر شعار بنایا جائے، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت اور عالمی ادارے ہنگامی بنیادوں پر کام اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیں، مہنگائی کے طوفان کو روکنے کیلئے دوسری راہیں تلاش کی جائیں، معاشی وا قتصادی طور پر ملک کو ترقی یافتہ اور خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی تلوار غریبوں کا استحصال اور ملک کو مقروض کر رہی ہے، حکمران بیرونی قرضوں کے بجائے قومی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کریں، معاشرے کو بہتر بنانے کیلئے تمام قوموں کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا، جمہوری، سیاسی و معاشی طور پر عوام کو سہولیات دلانے کیلئے برادری سطح پر موجود جماعتیں کام کریں، جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے انتخابات مقررہ وقت پر نہ ہونا افسوسناک ہے، فیڈریشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن ہونا چاہیے، جمہوری قدروں کو فروغ اور نیو جنریشن کو آگے آنے کے ہر سطح پر مواقع ملنے چاہییں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر سابقہ قومی کرکٹر محمد فاروق کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں عبدالرزاق ہنگورجہ، محمد یونس جونیجو و دیگر موجود تھے، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 8 سال سے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن نہیں ہوئے ہیں جس پر تشویش ہے، اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آمرانہ سوچ کا خاتمہ کرکے نئے لوگوں کو سماجی کاموں میں آگے آنے دیا جائے، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر محمد فاروق نے ثروت اعجا ز قادری کو پھولوں کو گلدستہ دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
![]()