Home / اہم خبریں / حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند، تصویر ہٹانے یا نام بدلنے کی کوشش کی تو عوام بنی گالا کا گھیراؤ کریں گے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند، تصویر ہٹانے یا نام بدلنے کی کوشش کی تو عوام بنی گالا کا گھیراؤ کریں گے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ سرکار کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے اور تصویر ہٹانے پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ، حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند، تصویر ہٹانے یا نام بدلنے کی کوشش کی تو عوام بنی گالا کا گھیراؤ کریں گے، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت بینظیر کے نام سے خائف ہے، پی پی پی دشمنی میں حکومت اتنی اندھی ہوگئی ہے کہ شہیدوں کو بھی نہیں بخشا جارہا، حکمران یاد رکھیں نام بدلنے یا تصویر ہٹانے سے لوگوں کی دلوں سے شہید بینظیر کو مٹایا نہیں جاسکتا، عمران خان بتائیں وہ شہید بی بی کی تصویر اور نام سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ جو حکمران خواتین سے نفرت کرتا ہو وہ کبھی بھی لیڈر نہیں بن سکتا، وزیر اعظم انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے اور تصویر ہٹانے والی خبروں کی وضاحت دیں، اگر حکومت نے نام تبدیل کرنے یا پروگرام بند کرنے کی کوشش کی تو یہ عوام دشمنی ہوگی، جمہوریت پسند حلقے اس فیصلے کی ہرممکن مزاحمت کریں گے، چور دروازے سے آنے والے سابقہ عوامی حکومتوں کے پروگرام چوری کرکے اپنا چورن بیچ رہے ہیں، حکومت عوام کو گیس، بجلی، پیٹرول، آٹا اور چینی مہنگی کرنے کا ٹیکہ تو لگاتی رہی ہے، اب حوروں والا ٹیکہ لگوا دے، موجودہ حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی خود مار رہی ہے، اس فیصلے سے حکومت کو رسوائی کے سوا اور کچھ نصیب نہیں ہوگا۔ سال 2020 حکومت کا آخری سال ہوگا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے