کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے وفد نے حال ہی میں تین روزہ کامیاب دورہ چین کے دوران ماہی گیری کے شعبے میں چینی کمپنیوں سے توسیعی اور بامقصد مذاکرات کیے۔ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے وفد کی قیادت چیئرمین عبد البر نے کی جس میں ڈائریکٹرعمر فاروق ہاشمی اور قانونی مشیر عطا حسین شامل تھے۔ وفد نے گہرے سمندر میں ماہی گیری میں چینی کمپنیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی جدید تیکنیکی امور کا جائزہ لیا۔ ترقی پیلجک فشریز کے فروغ کے لیے فوجان ایسوسی ایشن جس کی قیادت صدر شن زیلون نے کی اور فوجان ہنگل فشیریز کمپنی جس کی قیادت چیئرمین زینگ شوئی منگ اور جنرل مینیجر لیو جن نے کی۔ پاکستانی وفد کو پیلجک فشریز کے بارے میں نئے اور بہتر طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اسے پاکستان میں رائج کرنے سے ماہی گیر روایتی اور پرانے طریقوں کے مقابلے میں زیادہ فائدے سمیٹ سکتے ہیں۔ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے وفد اور چینی کمپنیوں کے درمیان بات چیت مثبت رہی اور دونوں نے تعاون اور اشتراک بڑھانے کے لیے کئی اقدامات پر بھی گفتگو کی۔ جس میں مچھلی منڈی میں بہتری، صحیح وزن کی تیکنک اور موثر مارکیٹنگ کے طریقے کار شامل ہیں۔ فوجان کمپنی کے چیئرمین نے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ساتھ مل کر نئے منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا جن کے ذریعے ماہی گیری کے شعبے کی حالت اور مچھلی پکڑنے کے طریقوں میں بہتری لائی جا سکے گی۔ تاکہ سمندر میں ماہی گیری کو روکنے کے لئے عمل کیا جاسکے اور بین الاقوامی پانی میں مشق تکنیک اپنائے جائیں۔
![]()