Home / اہم خبریں / پاکستان خاصخیلی اتحاد کے ورکرز کنوینشن میں شرکت کے لئے خاصخیلی قبیلے کے سینکڑوں افراد کی کھڈڑو آمد

پاکستان خاصخیلی اتحاد کے ورکرز کنوینشن میں شرکت کے لئے خاصخیلی قبیلے کے سینکڑوں افراد کی کھڈڑو آمد

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) پاکستان خاصخیلی اتحاد کے ورکرز کنوینشن میں شرکت کے لئے خاصخیلی قبیلے کے سینکڑوں افراد کی کھڈڑو آمد۔ سردار غلام مصطفیٰ خاصخیلی خطاب کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان خاصخیلی اتحاد کی جانب سے کھڈڑو میں ورکرز کنوینشن کا انعقاد کیا گیا ہے اس مقصد کے لئے سندھ بھر سے خاصخیلی قبیلے کے بڑی تعداد میں لوگ کھڈڑو پنہچ رہے ہیں۔ ٹنڈو آدم کے باب شاہنواز پر سردار غلام مصطفیٰ خاصخیلی کا سینکڑوں افراد نے استقبال کیا۔ جس کے بعد انہیں جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ کھڈڑو لے جایا گیا۔ سردار غلام مصطفیٰ خاصخیلی، مسکین وارث خاصخیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خاصخیلی اتحاد کا ورکرز کنوینشن ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے ہم اپنی برادری کے لوگوں کو متحد رکھنے کا عزم لیکر نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خاصخیلی قبیلے کے علاوہ تمام مظلوم طبقوں کا تحفظ کرینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے