Home / اسلام آباد / دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا

دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا

اسلام آباد (نوپ نیوز) دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا گیا، ان کو طلب ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موجی گاں کا رہائشی 65 سالہ ذوالفقار شہید ہوگیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے