Home / اہم خبریں / مہنگائی کی لہر میں متبادل ایندھن عام آدمی کی پہنچ سے باہر، ایل پی جی 200 روپے فی کلو سے زائد فروخت

مہنگائی کی لہر میں متبادل ایندھن عام آدمی کی پہنچ سے باہر، ایل پی جی 200 روپے فی کلو سے زائد فروخت

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مہنگائی کی لہر میں متبادل ایندھن عام آدمی کی پہنچ سے باہر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 135 روپے مقرر کی تو مافیا نے خود ساختہ اضافہ کرکے 200 روپے فی کلو سے زائد فروخت کرنا شروع کردی، شہری سراپا احتجاج، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھتے ہی سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث شہری ایل پی جی سلنڈر، لکڑی، کوئلہ اور مٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں مگر مہنگائی کی اس لہر میں متبادل ایندھن بھی عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ ایل پی جی 110 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی تھی مگر سردی بڑھتے ہی اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پچیس روپے کا اضافہ کردیا، مگر اس اضافے کے باوجود ایل پی جی مافیا نے ازخود نرخوں میں اضافہ کرکے مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنی شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے محنت کش دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت شہریوں کے بنیادی مسائل پر توجہ دے اور بے لگام مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لئے گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں تاکہ شہریوں کو مہنگائی کے اس پرفتن دور میں ریلیف مل سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے