Home / اہم خبریں / اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیر فٹبال کپ 24 جنوری 2020 سے بلوچ مجاہد فٹبال سٹیڈیم ابراہیم حیدری میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر حمزہ فاروقی

اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیر فٹبال کپ 24 جنوری 2020 سے بلوچ مجاہد فٹبال سٹیڈیم ابراہیم حیدری میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر حمزہ فاروقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب میں فٹبال کلب کراچی کے بانی و صدر اور ٹورنامنٹ آرگنائزر حمزہ فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی فٹبال اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیر فٹبال کپ 24 جنوری 2020 سے بلوچ مجاہد فٹبال سٹیڈیم ابراہیم حیدری میں شروع ہوگا جوکہ 23 فروری تک جاری رہے گا اس آل کراچی ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن شپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کراچی فٹبال کلب کے بانی و صدر ٹورنامنٹ حمزہ فاروقی نے صوبائی مشیر کھیل بنگل خان مہر اور اسپورٹس سیکرٹری امتیاز علی شاہ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چمپئن شپ کے انعقاد سے کراچی میں فٹبال کے فروغ میں مدد ملے گی ایونٹ میں شہر بھر کے بہترین کلب اور پلیئرز شرکت کر رہے ہیں فٹبال کلب کراچی شہر میں فٹبال کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے گزشتہ ایونٹ کی طرح کراچی پریمیئر فٹبال کلب کا ایونٹ بھی کھلاڑیوں میں کھیل کا جذبہ بڑھائے گا، پریس کانفرنس کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پچاس ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا جبکے ہارنے والی ٹیم کو پچیس ہزار روپے اور اسناد دیے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے