Home / اہم خبریں / پی ایس ایل کے انعقاد پر شہر کو بھرپور طور پر سجایا جائے گا، کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے ملنے والی شاہراہوں اور چوراہوں کو اور نمایاں دیواروں کو سجایا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

پی ایس ایل کے انعقاد پر شہر کو بھرپور طور پر سجایا جائے گا، کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے ملنے والی شاہراہوں اور چوراہوں کو اور نمایاں دیواروں کو سجایا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر شہر کو بھرپور طور پر سجایا جائے گا خاص طور پر کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے ملنے والی شاہراہوں اور چوراہوں کو اور نمایاں دیواروں کو اس طرح سجایا جائے گا کہ کراچی میں کرکٹ فیسٹول جیسا ماحول ہو۔ کمشنر نے کہا کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد اور کراچی میں پی ایس ایل کا افتتاح کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز اور متعلقہ ادارے اس موقع پر شہر کو خوبصورت بنانے اور کرکٹ کے ہیروز کا شایان شان استقبال کریں اور کراچی مین پی ایس ایل کے انعقاد اور افتتاح کو یاد گار بنانے مین اپنا کردار ادا کریں۔ لوگوں کو محسوس ہو کہ کراچی کرکٹ کا شہر اور اور کراچی کے لوگ کرکٹ کے شوقین ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی، بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کے الیکٹرکے نمائندے نے شرکت کی، فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایک بڑی اسکرین نصب کی جائے گی تاکہ عام لوگ پی ایس ایل کے میچز سے محظوظ ہوسکیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شرقی اور جنوبی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اقدامات کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے