ڈیرہ بگٹی (رپورٹ: خادم علی بگٹی) سوئی میں ہندو برادری کا کیسکو کے خلاف احتجاج بگٹی بازار میں شٹر ڈاون، بگٹی بازار سوئی میں ہندو تاجر برادری کی جانب سے کیسکو کی غیر اعلانیاں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔ تاجر برادری کی جانب سے مکمل شٹر ڈاون کیا گیا۔عوام کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں واپڈا کا 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کرنا سرا سر ظلم و زیادتی ہے جس سے عوام کا قوت برداشت جواب دے چکی ہے۔ہندو تاجران کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ لوڈشیڈنگ سے ان کا کاروبار ختم ہو چکا ہے اور مزید لوڈشیڈنگ جاری رہی تو ہمارے کاروبار پر بہت زیادہ برے اثرات کا مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں اس جانب خصوصی توجہ دیں اور عوام کے اس اہم مسئلے کو جلد از جلد حل کریں بصورت دیگر احتجاج کا سلسہ بدستور جاری رہے گا۔
![]()