تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان فٹ بال ٹیم کا 15 روزہ تربیتی کیمپ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں اختتام پزیر۔ ٹیم دورہ ملائیشیا کے لئے روانہ ہوگئی

پاکستان فٹ بال ٹیم کا 15 روزہ تربیتی کیمپ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں اختتام پزیر۔ ٹیم دورہ ملائیشیا کے لئے روانہ ہوگئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی نگرانی میں پاکستان فٹ بال قومی ٹیم کا پہلا تربیتی کیمپ راولپنڈی کے کے آر ایل اسٹیڈیم میں 15 روز بعد اختتام پزیر ہوا۔ کیمپ 2 جنوری کو شروع ہوا اور 16 جنوری کو اختتام پذیر ہوا۔ یہ کیمپ ملائشیا کے دورے کی تیاری میں منعقد ہوا تھا جو 17 جنوری سے شروع ہے اور 24 جنوری تک جاری رہے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی نے ملک میں فٹ بال کی باقاعدہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی فٹ بال کھیلنے کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی کوشش میں تربیتی کیمپ اور متوقع طور پر ملائیشیا کا دورہ کیا۔ اس سے پہلے پی ایف ایف این سی نے نومبر میں اے ایف سی انڈر 19 کوالیفائر کے لئے انڈر 19 کی ٹیم کو عمان بھیجا اور 12 ویں قومی خواتین کی فٹ بال چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ اور فائنل راؤنڈز کا بھی اہتمام کیا کیمپ کے دوران، پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے بہترین کارکردگی کی توقع کی۔ چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ این سی ملک میں فٹ بال کی حالت کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور مزید کہا کہ یہ نورملائزیشن کمیٹی کھلاڑیوں کے لئے ہے۔ قومی ٹیم کی تشکیل یوں ہے: احسن اللہ، عبدالباسط، علی خان، وقار احتشام، عبدالقدیر، مہدی حسن، نور محمد، نثار احمد، ارسلان علی، اشفاق الدین، محمد نعیم، محمد وحید، سعد اللہ، علی عزیر محمود، انصار عباس، صدام حسین، کلیم اللہ، عمیر علی، زین العابدین اسحاق، محمد افضل، کرنل مجاہد اللہ خان وفد کے سربراہ، محمد ایاز بٹ، ٹیم منیجر
طارق لطفی، ہیڈ کوچ، گوہر زمان، اسسٹنٹ کوچ، جعفر خان۔ گول کیپنگ کوچ، محمد شاہد، فزیو ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، سیریز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل

ڈھاکا، (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے