کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) این بی پی سجاس انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح آج کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی کریں گے، اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں مختلف میڈیا ہاؤسز کی 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دوگروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ایک٘ریس گروپ، سچل ٹائمز، اے آر واۓ ویب اور سجاس بلوز شامل ہیں۔ گروپ بی میں نیو ٹی وی، سندھ نیوز ٹی وی، دنیا گروپ اور سجاس ریڈ شامل ہیں، آج سے شروع ہونے والے این بی پی سجاس کپ کا پہلا میچ صبح 10 بجے ٹی ایم سی گراؤنڈ میں ایکسپریس گروپ اور سچل ٹائمز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ دوپہر ایک بجے سجاس بلوز اور اے آر واۓ ویب کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی مہمان خاص ہونگے۔
![]()