Home / اہم خبریں / مہتاب چاؤلہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ ، نمائشی میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا۔ نمائشی میچ پاکستان ویٹرنز گرین اور پاکستان ویٹرنز ریڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

مہتاب چاؤلہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ ، نمائشی میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا۔ نمائشی میچ پاکستان ویٹرنز گرین اور پاکستان ویٹرنز ریڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مہتاب چاؤلہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ کے حوالے سے جمعہ تین جنوری کو اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں نمائشی ہاکی میچ کھیلا جائیگا جس میں پاکستان ویٹرنز گرین اور پاکستان ویٹرنز ریڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگیں، نمائشی ہاکی میچ شام چھے بجے برقی قمقموں کی روشنی میں منعقد ہوگا مہتاب چاؤلہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ کا باقاعدہ آغاز ہفتہ چار جنوری سے ہوگا ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائینگے ، پہلے میچ میں گروپ (بی) میں شامل اقبال میموریل ویٹرنز اور ناظم آباد مجاہد ویٹرنز کے درمیان شام چھ بجے جبکہ دوسرے میچ میں گروپ ( ڈی ) میں شامل موورز ویٹرنز اور پاک فلیگ  ویٹرنز کی ٹیمیں شام سات بجے آمنے سامنے ہونگیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے