Home / اہم خبریں / ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل نے محکمہ جنگلات کے 8 شہداء کو ہیروز آف ہزارہ پولیس کا حصہ بنا دیا

ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل نے محکمہ جنگلات کے 8 شہداء کو ہیروز آف ہزارہ پولیس کا حصہ بنا دیا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) نے محکمہ جنگلات کے 8 شہداء کو ہیروز آف ہزارہ پولیس کا حصہ بنا دیا۔ شہداء کے والدین کے ساتھ اظہار ہمدردی۔ تفصیلات کے مطابق آج آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق نے محکمہ جنگلات کے 8 شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے جوانوں کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ محکمہ جنگلات کے جن جوانوں نے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی ٹمبر مافیا کی سرکوبی کیلئے گئے تھے اور ٹمبر مافیا سے مقابلے میں جام شہادت نوش فرمایا۔ ان شہداء میں محمد داؤود، محمد اکرم، سید ملک، جاوید اختر، حبیب الرحمن، صدام حسین، محمد ارسلان اور اکبر حسین شامل ہیں جنہوں نے وطن اور محکمے سے وفاداری کی جو داستانیں اپنے خون سے لکھی ہیں وہ سنہری الفاظ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ہم سب زندہ قوموں کی طرح ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ آر پی او ہزارہ نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات کے 8 شہداء کی فیملیز کو پولیس شہداء کی فیملیز کی طرز پر مراعات دی جائیں گی۔ ان کے بچوں کی اسی طرح کفالت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہیروز آف ہزارہ پولیس کی کتاب میں ان شہداء کو شامل کیا گیا ہے جس کا نیا ایڈیشن بہت جلد شائع کیا جائے گا اور ان شہداء کی فیملز کو پروقار تقریب میں بطور تحفہ پیش کی جائے گی۔ اسی طرح عید اور دیگر اہم تقریبات پر بھی پولیس شہداء کی طرح محکمہ جنگلات کے شہداء کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔ آر پی او ہزارہ نے مزید کہا کہ میرے گھر اور دفتر کے دروازے شہداء محکمہ جنگلات کے بچوں اور فیملیز کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہداء کے والدین مجھے اپنے بیٹے کی طرح سمجھیں میں ان کی خدمت اور دل جوئی کے لئے ہروقت تیار ہوں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے