Home / اہم خبریں / اس وقت ملک کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم میں بہت آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے تاکہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کیا جاسکے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام

اس وقت ملک کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم میں بہت آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے تاکہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کیا جاسکے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم میں بہت آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے تاکہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے بچوں کو کلچر، روایات اوراسلامی اقدار سے روشناس کرانے کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارے کلچر اور اقدار پر یورپی ممالک کی یلغارکا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں طلبہ کو ایسی تعلیم اور ثقافت سے آراستہ کرنا ہے اور تعلیمی اداروں میں اب ایسا ماحول قائم کرنا ہے جس سے ملک مضبوط اور مستحکم بن سکے اس ضمن میں اساتذہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں ایبٹ آباد میں منعقد کی گئی پہلی تین روزہ اکنامک کانفرنس کے انعقاد میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کی فیکلٹی اور طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کی فیکلٹی، طلبہ اور صدر انڈسٹری اینڈ کامرس افتخار احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر ہزارہ نے طلبہ اورفیکلٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کا بھی ہے اور حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ سارا کچرا اٹھائے کیونکہ جیسے جیسے آبادی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسی تناسب سے کچرے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ایبٹ آباد شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کچرہ اٹھانے کے لئے کمیونٹی نے اپنا کردار ادا کرنا ہے پڑھے لکھے طبقہ پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ وہ عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عوام چاہتی ہے کہ ان کے سارے مسائل حکومت حل کرے مگر وہ ٹیکس نہ دے اگرعوام ٹیکس نہیں دیں گے تو مسائل کے حل کے لیے وسائل کہاں سے آئیں گے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ ملک کو کلین اور گرین بنانے کے لیے عوام کو جگائیں کیونکہ اس ملک کا مستقبل طلبہ کے ہاتھو ں میں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے