Home / اہم خبریں / چوتھا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول ماس ریسلنگ مقابلوں میں گرلز اور بوائز نے اپنے جوہر دکھائے۔ کاشف احمد فاروقی اور ایس ایم ناصر علی نے انعامات تقسیم کیے

چوتھا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول ماس ریسلنگ مقابلوں میں گرلز اور بوائز نے اپنے جوہر دکھائے۔ کاشف احمد فاروقی اور ایس ایم ناصر علی نے انعامات تقسیم کیے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چوتھا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار افتتاح ماس ریسلنگ کے ایونٹ سے اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی) میں منعقد کیا گیا جس میں ایس ایم ناصر علی، کاشف فاروقی نے پروگرام کا رنگارنگ افتتاح کیا، پروگرام میں گرلز اور بوائز کے جونیئر، مڈلر اور سینئر کیٹیگریز میں دلچسپ اور حیران کن مقابلوں پر شائقین نے خوب داد دی۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ٓفیسر ایوب جذبانی ربن کاٹ کر پروگرام کا افتتاح کیا اور آرگنائزنگ سیکریٹری ریحان اکرم کی اس کاوش کی حوصلہ افزائی کی اور تمام اسکولوں کو اس دلچسپ مقابلوں میں شرکت کی تلقین کی جس میں 16 کھیل شامل ہیں۔ ماس ریسلنگ کے جونیئر کیٹیگری کے بوائزمیں معاذ احمد اور گرلز میں وانیہ یوسف نے ٹائٹل اپنے نام کیا، مڈلر کیٹیگری کے بوائزمیں سفیان اور گرلز میں رامیسہ ناز نے ٹائٹل پر قبضہ جمایا، سینیئر کیٹیگری کے بوائز میں حامد اور گرلز میں عتیقہ نے ٹائٹل حاصل کرنے میں سرخرو رہے۔ 25 کے جی میں معاذ نے پہلی جبکہ حسین نے دوسری، 30 کے جی میں ہنی نے پہلی جبکہ برہان نے دوسری، 35 کے جی میں اویس نے اول اور احتیشام نے دوسری، 40 کے جی میں سفیان نے پہلی جبکہ اذلان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 80,70,60,55,50 کلو گرام میں بالترتیب عبدالصمد نے پہلی اشرف نے دوسری، سعد نے حظیفہ کو مات دی، نویان نے عباداللہ کو شکست دی، حامد نے نعمان کو زیر کیا اور علی حسن نے سلمان کو دھول چٹائی۔ اختتام پر ریحان اکرم نے تمام مہمانوں، اساتذہ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آصف ظہیر، احمد دین، نبیل انصاری، مدثر اقبال، غلام مصطفی، رمیسا ناز، سندس ریحان، رعنا پروین، بابرہ اسماعیل، قدسیہ راجا شامل تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے