Home / اہم خبریں / مسائل میں گھرا صنعتی شعبہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، عوام اور معیشت کی بقا کے لیے وزیراعظم نرخوں میں اضافہ روکیں، صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا مطالبہ

مسائل میں گھرا صنعتی شعبہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، عوام اور معیشت کی بقا کے لیے وزیراعظم نرخوں میں اضافہ روکیں، صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا مطالبہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ مسائل میں گھری صنعتیں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ایسے فیصلوں کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے صنعتوں، پاور کیپٹیو پلانٹس اور سی این جی کے لیے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ 32 فیصد اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتیں پہلے ہی بڑھتی ہوئی پیدواری لاگت اور مہنگی توانائی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہیں ایسے حالات میں گیس کی قیمتوں میں یہ ہوش ربا اضافہ صنعتوں کے لئے مزید تباہی اور برآمدات کو بری طرح متاثر کرنے کا باعث بنے گا۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کیپٹیو پاؤر پلانٹس کے لیے گیس کے مہنگے نرخوں سے صنعتی پیداوار اور ادویہ سازی کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے ساتھ ساتھ عوام پر بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین اور تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے۔ شیخ عمر ریحان نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان حالات کی سنگینی، صنعتوں اور عوام کی بقا کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو مسترد کردیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے