میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص شہر سمیت ضلعی بھر آوارہ اور پاگل کتے انسانی آبادی کے لئے مسلسل خطرہ ثابت ہو رہے ہیں۔ غلام محمد شہر اور آس پاس میں گذشتہ دو ماہ میں میرپورخاص شہر سمیت ضلعی کے دیگر علاقوں ڈگری، جھڈو، کوٹ غلام محمد حسین بخش مری سندھڑی تحصیلوں میں سو کے قریب بچے، بوڑھے اور خواتین سگ گزیدگی کا شکار ہوچکی ہیں، شہر کی اکثر شاہراہوں اور گلیوں میں کتے ٹولیوں کی شکل میں دن دناتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر نمازی مسجد کی بجائے مجبورن گھر پر ہی نماز پڑھ لیتے ہیں جبکہ بچے اسکول جاتے وقت ان کتوں سے سخت پریشان ہیں۔ دوسری جانب حکومت سندھ کی طرف سے کتوں کو پکڑنے اور کتا مار مہم کے لئے کروڑوں روپے جاری ہونے کے باوجود عملی طور پر کوئی اقدام نظر نہیں آرہا ہے اور ٹاوُن انتظامیہ گہری نیند میں سوئی ہوئی ہے عوام سخت پریشان ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات اور کمشنر میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی بھر میں فی الفور کتا مار مہم شروع کی جائے۔ تاکہ عوام گھر سے کام کاج کے لئے آسانی سے آ جاسکیں۔
![]()