Home / اہم خبریں / بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض اور عمر بھر کی محتاجی سے بچانے کیلئے 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوانے چاہئیں۔ ایم پی اے میر طارق تالپور

بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض اور عمر بھر کی محتاجی سے بچانے کیلئے 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوانے چاہئیں۔ ایم پی اے میر طارق تالپور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم پی اے میر طارق تالپور نے کہا ہے کہ صحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہئے ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض اوران کو عمر بھر کی محتاجی سے بچانے کیلئے ہر پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوانے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ ٹریضہ امریکن ہسپتال میرپورخاص میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو موئثر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر سندھ بھر میں صوبائی وزراء اور اراکین سندھ اسمبلی پولیو مہم کا افتتاح کررہے ہیں جبکہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مہم کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام سندھ ڈاکٹر اکرم سلطان نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر انوارالدین کھتری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا اگر کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ جائے تو اس کو قریبی صحت مراکز یا مقررہ سینٹر میں لاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں بصورت دیگر قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کے متعلق محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے بتایا کہ مقررہ ہدف ہر صورت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون شامل ہے مہم کے دوران ضلع میرپورخاص میں 2 لاکھ 99 ہزار 574 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے 54 یوسی مانیٹرنگ آفیسر، 179 ایریا انچارج، 825 ٹوٹل ٹیمیں، 650 موبائل ٹیمیں، 107 فکسڈ ٹیمیں، 68 ٹرانزٹ پوائنٹ مقرر کئے گئے ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈگری نثار میمن، ٹاؤن چیئرمین ٹنڈو جان محمد جان محمد میرجانی، انفارمیشن افسر غوث محمد پٹھان، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر راجیش، سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری، فرحان قریشی، نعیم میر بحر، شہزاد صابری، خلیل غوری اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے