میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سول سرجن و میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر اقبال کی سول ہسپتال کی بہتری کے لیے کوششیں جاری۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کی جانب سے دی گئی میٹھے پانی کی چھ انچ کی لائنیں سول ہسپتال میں ڈالنے کا کام جاری۔ ایم ایس ڈاکٹر طاہر اقبال کی جانب سول اسپتال کے بچوں کی زندگی بچانے والے چھ نئے انکیوبیٹر خریدنے کا ٹینڈر جاری کردیا گیا جبکہ چھ پرانے خراب انکیوبیٹر کو بھی رپیئر کرایا جارہا ہے۔ آئندہ دنوں میں 12 کے قریب انکیوبیٹر مشیں مکمل طور پر آپریشنل کردی جائیں گی جبکہ سول ہسپتال میں نئے ڈینٹل یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر اقبال نے بتایا کہ سول ہسپتال میں چند ماہ میں بہتری لائے ہیں مزید بہتری کی جارہی ہے۔
![]()