Home / اہم خبریں / کراچی لانڈھی بابر مارکیٹ میں ٹھیلے اور پتھاروں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر متاثرہ افراد کی فیملز سڑکوں پر نکل آئی، خواتین اور بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی

کراچی لانڈھی بابر مارکیٹ میں ٹھیلے اور پتھاروں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر متاثرہ افراد کی فیملز سڑکوں پر نکل آئی، خواتین اور بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لانڈھی بابر مارکیٹ میں ٹھیلے اور پتھاروں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر متاثرہ افراد کی فیملز سڑکوں پر نکل آئی، خواتین اور بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی بابر مارکیٹ میں ٹھیلے اور پتھاروں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے خلاف متاثرہ افراد کی فیملزسڑکوں پر نکل آئی، خواتین اور بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی اس دوران احتجاجی ریلی میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی آڑ میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹھیلے اور پتھاروں کے خلاف آپریشن تو کیے گئے، مگر دوسری طرف کئی سوالیہ نشان چھوڑ گئے، احتجاجی ریلی میں شامل خواتین کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت مجبوری میں یہ پر امن احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ ہماری تکلیف کسی کو نظر نہیں آتی، لانڈھی بابر مارکیٹ میں یونین انتظامیہ نے (کے ڈی اے) (کے ایم سی) اور مختلف بااثر محکموں اور سیاسی سماجی رہنماؤں کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پارکنگ ایریا اور باتھ روم کی جگہ کو ختم کر کے وہاں دوکانیں قائم کردی، جبکہ بہت سی دوکانیں دس دس فٹ آگے بڑھائی گئی ہیں مگر ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کیونکہ رشوت کھلاتے ہیں ہم غریبوں کے جزبات سے کھیلا جا رہا ہے، ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، تاہم احتجاجی شرکاء نے سپریم کورٹ اور اعلی حکام سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ ہمارے حال پر رحم کریں اس کے بدلے ہمیں کوئی متبادل جگہ دیں اگر نہیں تو ہم یہ احتجاج کراچی پریس کلب پر بھرپور انداز میں کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے