تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سول ہسپتال میرپورخاص کی بہتری کے لیے سول سرجن و ایم ایس ڈاکٹر طاہر اقبال کے احسن اقدامات، میٹھے پانی لائن، 12 نئے انکیوبیٹر، نئے ڈینٹل یونٹ کا قیام عوامی سہولیات کے لئے

سول ہسپتال میرپورخاص کی بہتری کے لیے سول سرجن و ایم ایس ڈاکٹر طاہر اقبال کے احسن اقدامات، میٹھے پانی لائن، 12 نئے انکیوبیٹر، نئے ڈینٹل یونٹ کا قیام عوامی سہولیات کے لئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سول سرجن و میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر اقبال کی سول ہسپتال کی بہتری کے لیے کوششیں جاری۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کی جانب سے دی گئی میٹھے پانی کی چھ انچ کی لائنیں سول ہسپتال میں ڈالنے کا کام جاری۔ ایم ایس ڈاکٹر طاہر اقبال کی جانب سول اسپتال کے بچوں کی زندگی بچانے والے چھ نئے انکیوبیٹر خریدنے کا ٹینڈر جاری کردیا گیا جبکہ چھ پرانے خراب انکیوبیٹر کو بھی رپیئر کرایا جارہا ہے۔ آئندہ دنوں میں 12 کے قریب انکیوبیٹر مشیں مکمل طور پر آپریشنل کردی جائیں گی جبکہ سول ہسپتال میں نئے ڈینٹل یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر اقبال نے بتایا کہ سول ہسپتال میں چند ماہ میں بہتری لائے ہیں مزید بہتری کی جارہی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا کراچی میں کیمپ جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے