تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفسیر ڈیرہ اسماعیل خان اور عملہ کی ملی بھگت سے ضلع کچہری ڈیرہ میں کم مالیت کے اشٹام پیپرز ناپید ہونے کے خلاف وثیقہ نویس سڑکوں پر نکل آئے

ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفسیر ڈیرہ اسماعیل خان اور عملہ کی ملی بھگت سے ضلع کچہری ڈیرہ میں کم مالیت کے اشٹام پیپرز ناپید ہونے کے خلاف وثیقہ نویس سڑکوں پر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفسیر ڈیرہ اور عملہ کی ملی بھگت سے ضلع کچہری ڈیرہ میں کم مالیت کے اشٹام پیپرز ناپید ہونے کے خلاف وثیقہ نویس سڑکوں پر نکل آئے، ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہر ہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھاکر اکاﺅنٹ آفیسر ڈیرہ اور عملہ سمیت حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفسیر ڈیرہ اور عملہ کی ملی بھگت سے ضلعی کچہری ڈیرہ میں طویل عرصہ سے 30 اور 50 روپے کے اشٹام پییرز غائب ہونے کے بعد اب 100 کے اشٹام پیپرز ناپید ہونے کے خلاف ضلع کچہری ڈیرہ کے وثیقہ نویس سڑکوں پرنکل آئے اور ڈیڈز رائٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیر اہتمام صدر خرم علی کٹی خیل کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کورٹ ڈیرہ سے اکاﺅنٹ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں وثیقہ نویس، اشٹام وینڈرز اور مختلف عوامی سماجی شخصیات نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھاکر اکاﺅنٹ آفیسر اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر صدر خرم علی کٹی خیل، جنرل سیکرٹری عبدالقیوم چھینہ، نائب صدر آصف نواز، نائب صدر کریم نواز بلوچ کورائی اور دیگر مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ طویل عرصہ سے ضلع کچہری ڈیرہ میں 30 اور 50 روپے کے کم مالیت اشٹام پیپرز کے بعد اب 100 روپے والے اشٹام پیپرز بھی غائب کر دیئے گئے، کم مالیت کے اشٹام پیپرز نہ ملنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طلباء و سرکاری ملازمین کی اور دیگر سائلین کو کم مالیت کی بجائے ایک 250 روپے والے اشٹام پیپرز خریدنے پڑ رہے ہیں جس سے ان کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیان حلفی کے لئے سائلین کو کم از کم مالیت کا اشٹام پیپر استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، قبل ازیں کم مالیت کے اشٹام پیپرز ناپید ہونے کے باعث سائلین کو بیان حلفی کیلئے ایک سو (100) روپے کا اشٹام پیپر خریدنے پر مجبور ہو رہے تھے مگر اب ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر ڈیرہ اور عملہ کی ملی بھگت سے 100 روپے مالیت کے اشٹام پیپرز بھی غائب کر دیئے گئے جبکہ من پسند منظور نظر اور چہیتے افراد کو اب بھی کم مالیت کے اشٹام پیپرز مہیا کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کم مالیت کے اشٹام پیپرز غائب ہونے سے نہ صرف سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ان کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ، کمشنر ڈیرہ اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کا قبلہ درست کرکے ضلع کچہری ڈیرہ میں کم مالیت کے اشٹام پیپرز کی دستیابی یقینی بنائی جاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دو پاکستانی کھلاڑی امریکہ کی ماسٹرز ہاکی ٹیم میں شامل ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دو پاکستانی نژاد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے