Home / اہم خبریں / راجن پور کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا منفرد اقدام

راجن پور کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا منفرد اقدام

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا ضلع بھر میں سڑکوں اور گلیوں میں گوبر، عمارتوں کا ملبہ اور سیوریج نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر نے وارننگ دیتے ہوۓ کہا ہے کہ سڑکوں اور گلیوں میں گوبر، عمارتوں کا ملبہ اور سیوریج نالوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ مقررہ مدت میں عمارتوں کا ملبہ، گوبر اور دیگر کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے والوں کو جیل جانا ہوگا۔ شہری علاقوں میں جانور پالنے کے شوقین افراد گوبر وغیرہ کو خود ہی شہر سے دور ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات کریں۔ کوڑا کرکٹ سے سیوریج نالے بلاک کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا۔ راجن پور ضلع کو صاف ستھرا بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیاں صرف کوڑا کرکٹ اٹھانے کی ذمہ دار ہیں۔ جانوروں کا گوبر اور عمارتوں کا ملبہ وغیرہ لوگ خود ہی ٹھکانے لگائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے