کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈومسٹک سیزن میں میری عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے میں پاکستان کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکا ہوں۔ فواد عالَم نے کہا کے انشاءاللہ میری کوشش ہوگی کہ جو میں نے ڈومسٹک کرکٹ میں پرفارم کیا ایسا ہی پاکستان ٹیم کے لئے بھی پرفارم کروں میں پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ میچ جتوانے کی پوری کوشش کروں گا ایک سوال کے جواب میں فواد عالَم نے کہا کہ میں نے ایک ڈیبیو 2009 میں کیا تھا وہ بھی سری لنکا کے خلاف تھا سری لنکا میں اور میرا دوسرا ڈیبیو 10 سال بعد 2019 ہو رہا ہے وہ بھی سری لنکا کے خلاف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فواد عالَم نے کا کہا کہ میرا نام رام پرکاش کے سات جڑنا میرے لئے فخر کی بات ہے اور انضمام بھائی نے جو کہا ہے میرے لئے میں ان کے لئے کچھ نہیں کہہ سکتا میں انضمام الحق بھائی کے برابر کا کھلاڑی نہیں ہوں۔
![]()