کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں بروز پیر 16 دسمبر 2019 سے آغاز ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی سی آئی اے اور تمام ژونل ڈی آئی جی پیز، ایس ایس پیز ایس آئی یو، اے وی ایل سی، اے سی ایل سی، ضلعی ایس ایس پیز و ایس پیز انوسٹیگیشن نے شرکت کی۔
محکمہ انسداد پولیو کے 6 رکنی وفد نے کرنل شاہد صدیقی کی سربراہی میں شرکت کی جس میں کرنل زبیر اسلم، میجر امجد رسول، ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر ضمیر پُھل، ڈاکٹر اصالف ڈبلیو ایچ او ایتھوپیا شامل ہیں۔ پولیو مہم کے دوران پولیو عملہ کی سیکیورٹی اور دیگر حفاظتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
![]()