Home / اہم خبریں / راجن پور کی تحصیل روجھان میں 10 سالہ معصوم طالبعلم کی ناک سفاک و بے رحم ملزمان نے دیرینہ دشمنی کی عداوت پر تیز دھار آلے سے کاٹ دی، ملزمان گرفتار

راجن پور کی تحصیل روجھان میں 10 سالہ معصوم طالبعلم کی ناک سفاک و بے رحم ملزمان نے دیرینہ دشمنی کی عداوت پر تیز دھار آلے سے کاٹ دی، ملزمان گرفتار

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ضلع راجن پور تحصیل روجھان کے علاقہ ڈیرہ دلدار میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے باہر 10 سالہ معصوم طالبعلم محمد ابراہیم کی ناک سفاک و بے رحم سفاک ملزمان نے دیرینہ دشمنی کی عداوت پر تیز دھار آلے سے کاٹ دی جس سے معصوم بچے کی حالت غیر ہوگئی جس کو شیخ زید ہاسپٹل روجھان شفٹ کیا گیا حالت سیریس ہونے پر ملتان نشتر ریفر کر دیا گیا اطلاع ملنے پر فوری پولیس تھانہ روجھان ایس ایچ او انعام نبی بزدار و اے ایس آئی ریاض الحسن کھوسہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے 2 ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا دریں اثناء ضلع کے عوامی سماجی مذہبی تعلیمی حلقوں و بچے کے والدین وعزیز و اقارب نے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے