Home / اہم خبریں / پاکستان پر ڈالرز ہی ڈالرز کی برسات ہونے لگی، برطانیہ سے 38 کروڑ ڈالرز آئے، جبکہ آج مزید 23 کروڑ ڈالرز آۓ

پاکستان پر ڈالرز ہی ڈالرز کی برسات ہونے لگی، برطانیہ سے 38 کروڑ ڈالرز آئے، جبکہ آج مزید 23 کروڑ ڈالرز آۓ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پاکستان پر ڈالرز ہی ڈالرز کی برسات ہونے لگی، کل برطانیہ سے 38 کروڑ ڈالرز آئے، جبکہ آج 23 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے، چائنا موبائل نے لائسنس فیس کی مد میں رقم ادا کردی۔ تفصیلات کے مطابق چائنا موبائل کمپنی نے موبائل لائسنس کی مد میں واجب الادا رقم ادا کر دی ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چائنا موبائل کمپنی نے پاکستان کو موبائل لائسنس فیس کی مد میں 23 کروڑ ڈالرز سے زائد کی رقم ادا کی ہے۔ اس رقم کے موصول ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے زخائر 41 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 29 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 43 کروڑ 6 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 11 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ اس کے مقابلے میں کمرشل بینکوں کے ذخائرگھٹ کر 6 ارب 88 کروڑ 3 لاکھ ڈالر رہ گئے اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 41 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگئے درایں اثنا اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے