ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی قیادت میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ رات گئے سے صبح تک پنجاب کے مختلف علاقوں سے ٹانک اور بنوں سپلائی ہونے والے دودھ کے ٹینکرز کی چیکنگ کی۔ اس دوران ٹینکرز کی ذریعے ٹانک اور بنوں سپلائی کئے جانے والے دودھ کے نمونوں کو موقع پر موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے چیک کیا گیا اور دودھ میں کیمیکلز کی ملاوٹ ہونے پرغیر معیاری 1400 لیٹرز دودھ کو موقع پر ضائع کردیا کردیا گیا جبکہ دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر متعدد ٹینکرز کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔ اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان واصف خان نے بتایا کہ غیر معیاری ا ور کیمیکل ملا دودھ سپلائی کرنے والے انسانی صحت سے کھیل رہے ہیں، کیمیکل ملے دودھ سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔
![]()