راولپنڈی (بیورو رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے 333 گینگ کے سرغنہ تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، تاجی کھوکھر ٹاپ 20 بدمعاشان میں سرفہرست بدمعاش ہے، گرفتاری سی پی او محمد احسن یونس کی بدمعاشان کے خلاف سپیشل آپریشن کے سلسلہ میں عمل میں آئی، تاجی کھوکھر تھانہ ائیرپورٹ کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ پیشہ ور کریمنلز اور گینگسٹرز کی گرفتاری سے ہی جرائم کا قلعہ قمع کیا جاسکتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
Home / اہم خبریں / راولپنڈی پولیس نے 333 گینگ کا سرغنہ تاجی کھوکھر ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد