تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی کاروائی، بھاری مقدار میں کیمیکل ملا دودھ برآمد

ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی کاروائی، بھاری مقدار میں کیمیکل ملا دودھ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی قیادت میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ رات گئے سے صبح تک پنجاب کے مختلف علاقوں سے ٹانک اور بنوں سپلائی ہونے والے دودھ کے ٹینکرز کی چیکنگ کی۔ اس دوران ٹینکرز کی ذریعے ٹانک اور بنوں سپلائی کئے جانے والے دودھ کے نمونوں کو موقع پر موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے چیک کیا گیا اور دودھ میں کیمیکلز کی ملاوٹ ہونے پرغیر معیاری 1400 لیٹرز دودھ کو موقع پر ضائع کردیا کردیا گیا جبکہ دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر متعدد ٹینکرز کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔ اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان واصف خان نے بتایا کہ غیر معیاری ا ور کیمیکل ملا دودھ سپلائی کرنے والے انسانی صحت سے کھیل رہے ہیں، کیمیکل ملے دودھ سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے