چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) اپر چترال کے علاقے مستوج کے چنار گاؤں میں اپر برفانی چیتے نے پانچ بکروں کو ہلاک کردیا۔ بکروں کے مالک سعید انور ولد ابوسعید نے بتایا کہ جنگلی برفانی چیتا آدھی رات کے فورا بعد اس کے گھر میں داخل ہوا اور گھر میں موجود جانوروں پر حملہ آور ہوگیا پانچ بکروں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے انہیں معاوضہ ادا کرنے کے لئے کہا کہ اسے تقریبا 200،000 روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سردیوں میں برفانی چیتے عام طور پر کھانے کی تلاش میں انسانی بستیوں پر اتر آتے ہیں جب پہاڑوں پر برف پڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ جنگلی جانور پالتو مویشیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور ان کو شکار کر کے ہلاک کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پالتو مویشی ہلاک ہوجاتے ہیں۔
![]()