Home / اہم خبریں / تعلیم ہر بچوں کا بنیادی حق ہے، تعلیم کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، اسکولوں میں طلبہ طالبات کے تعلیمی معیار اور حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

تعلیم ہر بچوں کا بنیادی حق ہے، تعلیم کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، اسکولوں میں طلبہ طالبات کے تعلیمی معیار اور حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچوں کا بنیادی حق ہے اسی لئے تعلیم کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بند اسکولوں کو کھولنے کے متعلق محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جن اسکولوں میں طلبہ وطالبات کی تعداد کم اور ا ساتذہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں کے اساتذہ کو ضرورت والے اسکولوں میں مقرر کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے جن دیہی اورشہری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے ان کو پورا کیا جائے اسکولوں میں طلبہ طالبات کے تعلیمی معیار اور حاضری کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے تعلیمی معیار، طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حاضری اور بند اسکولوں کا معائنہ کرنے کیلئے میں خود دورے کروں گا انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے اسکولوں میں چھُٹی کے وقت ٹریفک کنڑول کرنے اور بچوں کو حادثے سے بچانے کیلئے ٹریفک سپاہی مقرر کرایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ بند اسکولوں کو کھولنے کیلئے جامع حکمت تشکیل دی جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری میرپورخاص میر نیاز تالپور اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے