Home / اہم خبریں / پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی نے نیا گانا پردیسیوں کے نام کر دیا

پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی نے نیا گانا پردیسیوں کے نام کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی نے نیا گانا پردیسیوں کے نام کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی کے گانوں میں ایک اور اضافہ ہوا ہے، اسے انہوں نے پردیسیوں کے نام کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار سجاد علی نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے گانے کے بارے میں اپنے مداحوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ جلد ایک گانا ریلیز کر رہے ہیں جس میں تمام پردیسیوں کے لیے پیغام ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ہمیشہ سے مداحوں کی جانب سے میری گائیکی کو پسند کیا گیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ اس گانے کو بھی پسند کیا جائے گا۔سجاد علی نے ویڈیو میں راوی گانے کے بول بھی گنگنائے ہیں اور اس گانے کے بارے میں کہا کہ گانا تمام پردیسیوں کے لیے ہے۔ سجاد علی کے اعلان کے بعد سے ان کے مداحوں کو نئے گانے کا بے صبری سے انتظار ہے جس کا اظہار وہ گلوکار کے ٹویٹ پر رد عمل دے کر کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل غزل گو سجاد علی کی گاڑی میں گانا گنگناتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں سجاد علی مہدی حسن کا مقبول گانا شعلہ تھا جل بجھا ہو، ہوائیں مجھے نہ دو کو اپنی حسین آواز میں گنگنا رہے ہیں۔ ڈرائیو کرتے سجاد علی کی آواز میں اس گانے کو سن کر کئی افراد ماضی کی یادیں تازہ کرنے لگے۔ غزل کے بول معروف شاعر احمد فراز نے لکھے ہیں۔ سجاد علی کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہی لاکھوں افراد نے دیکھا اور لائیک کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ: 714 گ ب سے صوفی خورشید گجر کی اہلیہ اور الحاج چوہدری جمیل احمد گجر کی بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سردار راحیل انور ، چوہدری نعیم رفیق قادری، چوہدری شفیق اکبر کی مرحومہ کیلئے دعائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے