Home / اہم خبریں / محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ہاکی پر خرچ کرنے کے لئے دی گئی دو کروڑ کی رقم اب تین کروڑ تو ہوگئی ہوگی، اولمپئن اصلاح الدین کو فوری طور پر پیسے واپس کرنے چاہئے۔ صوبائی وزیر براۓ ویمن ڈویلپمنٹ سندھ شہلا رضا

محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ہاکی پر خرچ کرنے کے لئے دی گئی دو کروڑ کی رقم اب تین کروڑ تو ہوگئی ہوگی، اولمپئن اصلاح الدین کو فوری طور پر پیسے واپس کرنے چاہئے۔ صوبائی وزیر براۓ ویمن ڈویلپمنٹ سندھ شہلا رضا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر براۓ ویمن ڈویلپمنٹ سندھ شہلا رضا نے کہا ہے کہ اولمپئن اصلاح الدین کے پاس 2014 سے ہاکی کی بہتری کے لئے دی گئی دو کروڑ کی رقم خرچ نہ کرنا قابل افسوس ہے، اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ یہ ہے کہ اولمپئن اصلاح الدین وہ پیسے فوری طور پر واپس کریں، محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے 2014 سے ہاکی پر خرچ کرنے کے لئے دی گئی دو کروڑ کی رقم اب تین کروڑ تو ہوگئی ہوگی، اصلاح الدین کو فوری طور پر پیسے واپس کرنے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار کے پی سی میں سجاس کی دعوت حلیم کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ سندھ شہلا رضا نے کہا کہ اولمپئن اصلاح الدین نے دوکروڑ روپے کی رقم محکمہ کھیل سندھ سے حاصل کی تھی، وہ کراچی کے کھلاڑیوں کو ہاکی بہتری اور ان کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کرنی چاہئے تھی، اصلاح الدین والا معاملہ میرے علم میں آیا ہے، بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اصلاح الدین کو پیسے واپس کرنے چاہئے، دو کروڑ روپے کی گرانٹ کا معاملہ میرے علم میں ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے، میرے علم میں یہ بات لائی گئی ہے، یہ بات قابل افسوس ہے۔ اب تو میں سمجھتی ہوں وہ دو کروڑ کی رقم تین کروڑ ہوچکی ہوگی۔ یہ پیسے اسپورٹس کا حصہ ہیں، ہمارے یہاں پہلے اسپورٹس سرگرمیاں کم ہیں، اور ہمارے اسپورٹس میں فنڈز کی کمی ہے، غریب صوبہ ہے، پیسہ دینے چاہئے۔ ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ یہ ہے کہ وہ پیسے واپس کئے جائیں، سندھ میں کھلاڑیوں کی حلق تلفی کے سوال پر شہلا رضا نے کہا کہ حق کی بات کرتے ہیں حق تلفی تو پوری عوام کی ہو رہی ہے، عوام کو ٹماٹر تک نہیں مل رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے