اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی زیادتی کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کا افسر نہیں کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کا افسر نہیں کرے گا۔ آج چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بہارہ کہو زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری حکم نامے میں عدالت نے زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں، جس میں آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خصوصی لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کا میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرایا جائے، درخواست ضمانت آنے پر ملزم کے کرمنل ریکارڈ کو بھی حصہ بنایا جائے اور ریکارڈ سے تعین کیا جائے کہ ضمانت کی صورت میں دوبارہ جرم کا امکان تو نہیں۔
![]()