Home / اہم خبریں / پنجاب کے محکمہ تعلیم نے شدید فضائی آلودگی، سموگ کے باعث لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سرکاری و نجی سکولز جمعہ کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے شدید فضائی آلودگی، سموگ کے باعث لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سرکاری و نجی سکولز جمعہ کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے محکمہ تعلیم نے شدید فضائی آلودگی، سموگ کے باعث لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سرکاری و نجی سکولز جمعہ کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے شدید فضائی آلودگی کے باعث لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سرکاری اور نجی سکولوں میں مورخہ 22 نومبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو بھی سموگ کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور 279 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پرآ گیا ہے۔ سب سے زیادہ اے کیو آئی پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 612 ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دھند اور سموگ کے بادل چھائے رہے۔ گوجرانوالہ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 444، فیصل آباد کا 494 اور ملتان میں 164 ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ 300 میٹر تک رہ گئی۔ سموگ اور دھند کی وجہ سے ارمچی، دوحا اور دمام سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے