Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کے اشتراک سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے سالانہ دعوت حلیم و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممبران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

کراچی پریس کلب کے اشتراک سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے سالانہ دعوت حلیم و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممبران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے اشتراک سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے سالانہ دعوت حلیم و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممبران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ دعوت حلیم میں صوبائی وزیر ویمن ڈیولپمنٹ سیدہ شہلا رضا، سابق صوبائی وزیر و سجاس کے پیٹرنز ڈاکٹر سید جنید علی شاہ، رروٹری کلب 2020 کے ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ڈاکٹر فرحان عیسی، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر، پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن پروفیسر اعجاز فاروقی، اولمپیئنز اصلاح الدین، افتخار سید، نیشنل بینک کے ڈائریکٹر اسپورٹس ابن حسن، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر محفوظ الحق، سیکریٹری احمد علی راجپوت، ترجمان پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن آصف عظیم، ڈائریکٹر کے ڈی اے اسپورٹس ایاز منشی، محمد نسیم، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی خورشید احمد شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد، ندیم خان، ڈاج بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عابد نعیم، شارق صدیقی، سیپک ٹاکرا اکیڈمی صدر اسرار الحسن، پی آئی ایچ کے صدر ذاہد شہاب، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز خان، سیکریٹری حیدر حسین، ڈاکٹر ماجد خان، ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال، عظمت پاشا، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید خالد رحمانی، کے سی سی اے سابق سیکریٹری شفیق کاظمی، نیشنل بینک فٹبال ٹیم کے کوچ محمد قاسم، سیکریٹری سندھ ڈارٹ بال سعید احمد صدیقی، سلیکٹر کے سی سی اے ظفر احمد، آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، ایپنک کے صدر شکیل یامین کانگا، کے یو جے کے صدر حسن عباس، کے یو جے دستور کے سیکریٹری محمد عارف خان، پریس کلب کے سابق صدر احمد خان ملک، محمد بشیر خان، کرائم رپورٹرز ایسو سی ایشن کے صدر شاہد انجم، سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری اصغرعظیم، سجاس کی مجلس عاملہ و ممبران سمیت سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کراچی پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے موقع پر سجاس کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممبران محمود ریاض اور ندیم شہزاد کے اعزاز میں تقریب ستائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شہلا رضا، ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسی اور معید انور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سجاس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اپنے ممبران کو عمرہ کرانا درحقیقت اللہ اور اس کے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ِخوشنودی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ سجاس کی دعوت حلیم صحافی برادری بالخصوص اسپورٹس جرنلسٹس کی ایک مقبول سالانہ تقریب بن گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے