Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا پولیس ضلع ہری پور قبضہ مافیا، سود خوروں، آئس ڈیلروں اور عادی جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او ہری پور

خیبر پختونخوا پولیس ضلع ہری پور قبضہ مافیا، سود خوروں، آئس ڈیلروں اور عادی جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او ہری پور

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) کی زیر نگرانی ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر خان جملہ ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور چوکی انچارج کی شرکت۔ ڈی پی او ہری پور نے انسپکٹر جنرل پولیس اور ریجنل پولیس چیف کی جانب سے جاری ہدایات سے افسران پولیس کو آگاہ کیا۔ افسران پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے کہا ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں قبضہ مافیا میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹیں۔ ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سود خوروں کے خلاف پبلک کمپلین پر فوری قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ غیرت کے نام پر قتل جیسے اقدامات کی روک تھام کے لئے مقامی علماء کے ساتھ مل کر خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔ عادی جرائم پیشہ افراد کی کڑی نگرانی کی جائے اور جرائم بر خلاف املاک میں ملوث افراد کو سخت پابند ضمانت کیا جائے۔ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ضلع انتظامیہ کے زیر نگرانی تمام اداروں کو قانونی امداد فراہم کی جائے۔ لاؤڈ سپیکر استعمال کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے۔ کسی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے ۔ایس ایچ اوز تھانہ جات کی حدود میں موجود عادی منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ اخلاقی جرائم کا خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی توانائیاں سرف کریں۔ جوڈیشل پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے مقدمات میں بروقت چالان داخل عدالت کریں۔ شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور بلا تفریق انصاف کی فراہمی کے لئے محنت اور لگن سے کام کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے