Home / اہم خبریں / ٹائفائیڈ ویکسین ہر طرح محفوظ ہے یہ کسی طرح انسانی صحت اس میں بچے کے لئے مضر اثرات نہیں ہیں ٹائفائڈ مہم جاری رہنی چاہئے، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور محکمہ صحت کے سینیر ڈاکٹرز کی کمشنر کراچی کو یقین دہانی

ٹائفائیڈ ویکسین ہر طرح محفوظ ہے یہ کسی طرح انسانی صحت اس میں بچے کے لئے مضر اثرات نہیں ہیں ٹائفائڈ مہم جاری رہنی چاہئے، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور محکمہ صحت کے سینیر ڈاکٹرز کی کمشنر کراچی کو یقین دہانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور محکمہ صحت کے سینیر ڈاکٹرز نے کمشنر کراچی کو یقین دلایا ہے کہ ٹائفائیڈ ویکسین ہر طرح محفوظ ہے یہ کسی طرح انسانی صحت اس میں بچے کے لئے مضر اثرات نہیں ہیں ٹائفائڈ مہم جاری رہنی چاہئے بچوں کو اس وقت ٹائفائڈ کے خطرات کا سامنا ہے بچوں کو ٹائفائڈ سے بچانے کے لئے اس کے علاوہ کوئی محفوظ طریقہ نہیں اور کوئی دوا اس میں موثر ثابت نہیں ہوئی۔ انھوں نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو یہ یقین دہانی ایک اجلاس میں کرائی ہے جو منگل کو ان کے دفتر میں اورنگی کے واقعہ کے پیش نظر جائزہ لینے کے لیے منعقد ہو ا تھا۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت صدر ہیڈ کوارٹر کی نمائندہ ڈاکٹر اجوا بینتسی اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر اوساما میر یونیسف اسپیلسٹ ڈاکٹر سعدیہ فرخ ار عائشہ درانی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی پرائیویٹ اسکولز آنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق شاہ، تمام ڈپٹی کمشنرز اور محمکہ ہیلتھ کے سینیر افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو بتایا گیا کہ اورنگی کے نجی اسکول کا جو بچہ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اس کی وجہ ویکسین کی خرابی یا اس کا کسی طرح کا اثر نہیں بلکہ خوف تھا جس کیوجہ سے بچہ گھبرا گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا ہسپتال میں بچہ کے معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ اسے کوئی تکلیف نہیں بلکہ وہ گبھراہٹ میں مبتلا ہوگیا تھا لہذا بچے کو ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔ تمام ماہرین اور انتظامیہ کے افسران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے مہم کے اعلی مقصد کو نقصان پہنچا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کی صحت کی حفاظت ایک اعلی مقصد ہے۔ اعلی مقصد کے لئے شروع کی گئی اس مہم میں رکاوٹ ڈالنے والے اسکولوں کے خللا ف کارروائی کی جائے گی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ تعاون کریں بچوں کی ویکسینشن کراوئیں محکمہ صحت کے افسران نے اجلاس کو بتایا کہ اسکولوں میں مہم کے دوران ماہر ڈاکٹر بھی موجود ہوں گے
کمشنر نے کہا کہ جو اسکول والدین کو گمراہ کریں گے اور مہم میں رکاوٹ بنیں گے ان کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے