Home / اہم خبریں / چشمہ شوگر ملز 2 ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی گارڈ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

چشمہ شوگر ملز 2 ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی گارڈ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) چشمہ شوگر ملز 2 رمک میں 52 سالہ سکیورٹی گارڈ پاﺅں پھسلنے سے پانی کے گہرے تالاب میں گر کر ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کی خوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تالاب سے باہر نکال لیا، لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چشمہ شوگر ملز 2 ڈیرہ اسماعیل خان میں 52 سالہ چوکیدار اللہ وسایا وضو کرنے کے لئے وہاں موجود پانی ذخیرہ کرنے والے گہرے تالاب پر گیا اور اچانک وہ پاﺅں پھسلنے سے تالاب کے اندر جا گرا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آدھے گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد متوفی کی لاش کو تالاب سے باہر نکالا گیا۔ بعدازاں لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے