Home / اہم خبریں / کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،کسانوں کی مشکلات بڑھ گئیں

کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،کسانوں کی مشکلات بڑھ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کسانوں کی مشکلات بڑھ گئیں، کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رواں سال گندم کی کاشت میں بھی کمی کا خدشتہ ہے۔ گزشتہ دس ماہ میں یوریا کی فی پچاس کلو گرام بوری 208 روپے مہنگی ہوئی، صرف ستمبر اور اکتوبر کے دو ماہ میں یوریا کی بوری کی قیمت 144 روپے اضافہ کیا گیا۔ کیمیائی کھاد کی کمپنیوں نے فی بوری کھاد کی قیمت میں ناقابل برداشت اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے زراعت سے وابستہ طبقہ کے اخراجات پریشان کن حد تک بڑھ گئے ہیں کھاد کی فی پچاس کلو بوری پر 916 روپے منافع کمائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ وفاقی حکومت، وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ خاموش تماشائی بن گئے ہیں، غریب کسان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوری تا اکتوبر 2019 یعنی دس ماہ کے دوران مقامی مارکیٹ میں یوریا اور ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافہ 208 روپے اضافہ جبکہ صرف ستمبر اور اکتوبر کے دو ماہ کے دوران یوریا کی بور ی 144 روپے مہنگی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق یوریا کھاد کی تیاری پر پیداوری لاگت 1091 روپے آتی ہے جبکہ ڈی آئی ای سی کے 495 روپے ملاکر یہ لاگت 1496 روپے ہوجاتی ہے۔ مگر فرٹیلائزر کمپنیاں اکتوبر 2016 سے حکومت کو گیس کی مد میں جی آئی ڈی سی ادا نہیں کر رہیں اس لئے جی آئی ڈی سی کی رقم نکال کر پیداواری لاگت 1091 روپے بنتی ہے، یعنی یوریا کے فی بیگ پیداواری لاگت اور مارکیٹ میں اس کی فروخت قیمت میں 900 روپے سے زیادہ فرق آرہا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے