Home / اہم خبریں / آٹے کی قیمت میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا عوام کو جائز قیمتوں پر روزمرہ کی اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

آٹے کی قیمت میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا عوام کو جائز قیمتوں پر روزمرہ کی اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا عوام کو جائز قیمتوں پر روزمرہ کی اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے انہوں نے فلور ملز مالکان کو ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک سے میٹنگ کرکے آٹے کی جائز قیمت مقررکی جائے اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع میرپورخاص میں آٹے کی قیمت میں بڑھتے ہوئے اضافے کو روکنے کیلئے فلورملز مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے فلورملز مالکان کو گندم سستے نرخ پر دینے کے باوجود آٹے کی قیمت میں اپنی مرضی سے اضافہ کیا گیا ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کمشنر نے فلور ملز مالکان کو ہدایت کی کہ ملوں پر آٹے کی قیمت کے پمفلٹ لگانے اور آٹے کی خریداری کے ڈسپلے سینٹرز بھی قائم کئے جائیں انہوں نے فلور ملز مالکان سے ہر ممکن تعاون کرنے اور حکومت سندھ کی جانب سے مل مالکان کو گندم کی فراہمی کا کوٹہ بڑھانے کا یقین دلایا، کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جن مل مالکان نے محکمہ خوراک سے گندم کی خریداری کے چالان جمع کرادئے ہیں انہیں جلد گندم فراہم کی جائے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے