تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کی حمایت میں بحالی کمیونٹی اردو اسکول ایتھنز کے حق میں پریس کانفرنس

پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کی حمایت میں بحالی کمیونٹی اردو اسکول ایتھنز کے حق میں پریس کانفرنس

ایتھنز (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) پریس کانفرنس میں پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کی حمایت میں یونان بھر سے سیاسی سماجی ٹیچرز اور پروفیسرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یونانی سیاست کا ایک بہت بڑا نام واسیلس واسیلکوس جو ایک بہت بڑے نامور مصنف اور ادیب کیساتھ ساتھ قومی اسمبلی یونان کے رکن بھی ہیں انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں آج ہی دیمارخوس کو کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر بچوں کے لیے اسکول کھولے۔ دیموس ایتھنز کے کثیرتعداد میں کونسلرز اور یونانی سیاسی جماعتوں کے سربراہان، ٹیچرز ایسوسی ایشن کی صدر، اسکول کمیٹی والدین کی صدر، اسکول پرنسپل اور اسکول ٹیچرز، مزدور یونین فیڈریشن ایتھنز، پروفیسرز اور سماجی اداروں کے ذمہ داران نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بچوں کی تعلیم و تدریس کے لیے پاکستان کمیونٹی اردو اسکول کو کھولا جائے پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کے صدر جاوید اسلم آرائیں کے انسانیت کیلئے باکمال کردار کو سہراتے ہوئے مئیر ویروناس نے اعلان کیا کہ میں جس اسکول میں آپ چاہیں اسکو کمیونٹی اردو اسکول کے لیے وقف کرتا ہوں اسی طرح یونان بھر سے کئی میئرز ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جاوید اسلم کے کردار کو سہراتے ہوئے ہم اپنے سکول کمیونٹی اردو سکول کو وقف کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

اسکول میں عارضی رکاوٹ کا سبب وہ بنے اور ہرسال بنتے ہیں جو بظاہر پاکستانی قوم کی خدمت اور نوکری پر معمور ہیں انکے گھناؤنے کردار کی تفصیل لمبی ہے اور آپ میں سے اکثر بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے