تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال کے دس ماہ میں پچیس افراد کا نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال کے دس ماہ میں پچیس افراد کا نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

لاہور (نوپ نیوز) صوبائی دارالحکومت میں رواں سال کے دس ماہ میں پچیس افراد کو نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل۔ پولیس بے بس خاموش تماشائی، اندھے قتل کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن سب سے آگے، دوسری جانب شہر میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے شہریوں کو قتل کرنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دس ماہ میں پچیس افراد قتل کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ اندھے قتل سٹی ڈویژن میں ہوئے جن کی تعداد چھ ہے۔ کینٹ اور سول لائن ڈویژن میں پانچ پانچ افراد کو نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ اسی طرح صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چار چار افراد جبکہ ماڈل ٹاؤن میں ایک شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کیا پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک چار کیسز ایسے ہیں جن کو عدم پتہ قرار دے کر ان کی کیس فائل بند کر دی گئی ہیں جبکہ باقی اکیس کیسز کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان تک پہنچ جایا جائے گا۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے بھی واقعات رپورٹ ہوئے جنہیں نشئی قرار دے کر پولیس نے روایتی کارروائیاں کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے