تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مانسہرہ میں رات گئے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے جرائم پیشہ عناصر گرفتار، اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد مقدمہ درج

مانسہرہ میں رات گئے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے جرائم پیشہ عناصر گرفتار، اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد مقدمہ درج

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ میں رات گئے غازی کوٹ کھیتاں دا گلا کے پاس دو گاڑیوں کو روک کر اسلحہ کی نوک پر رقم مبلغ 16000 چھیننے والے ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار۔ تفصیلات کےمطابق نوید ولد شمریز سکنہ ایبٹ آباد اور نزاکت نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ رات 3:45 پر بمقام کھیتاں دا گلہ ہم سے اسلحہ کی نوک پر 16000 روپے چھین لئے گئے ہیں۔ رپورٹ پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ 24 گھنٹے کے اندر اندر ملزمان ملک سعد ولد ملک سہراب سکنہ غازی کوٹ، طفیل ولد ولی جان منصف ولد محمد فرید سکنہ اوگرہ، محمد عمزہ ولد محمد صدیق سکنہ غازی کوٹ کو گرفتار کر لیا ملزمان سے لوٹی گئی رقم 16000 1 پستول 18 کارتوس اور واردات میں استعمال ہونے والے مہران گاڑی نمبری ایل ایکس ایف 1768 بھی برآمد کرلی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، سعدیہ عباسی

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ 2026 وومن اسپورٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے