تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پی آئی بی پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

کراچی پی آئی بی پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی پی آئی بی پولیس اشتہاریوں و گٹکا مافیا کے خلاف سیسہ بنی دیوار بن گئی زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے ساتھ ساتھ مفرور و اشتہاریوں کا ہوا گھیرا تنگ ایس ایچ او پی آئی بی شاکر حسین نے جراٸم پیشہ و اشتہاریوں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی شاکر حسین کی سربراہی میں بدنام زمانہ و مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث و پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار کرلئے گرفتار ملزمان میں شامل آصف خان ولد سلطان خان، جاوید مراد ولد مراد مسیح اور محمد ممتاز ولد محمد داد کے قبضے سے مختلف اقسام کے زہریلے گٹکے و دیگر زہریلی اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ایس ایچ او پی آئی بی شاکر حسین کے مطابق جرم کے آخری مرحلے تک جراٸم کے خاتمے تک جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں ناہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے