تازہ ترین
Home / اہم خبریں / موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر تورغر کا سیاسی پارٹیز کے رہنماؤں کے ساتھ خصوصی اجلاس

موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر تورغر کا سیاسی پارٹیز کے رہنماؤں کے ساتھ خصوصی اجلاس

تورغر (رپورٹ: عتیق سلیمانی) تورغر، ضلعی پولیس سربراہ تورغر حافظ جانس خان ڈپٹی کمشنر تورغر جاوید علی اورکزئی کی موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر تورغر کی سیاسی پارٹیز کے رہنماؤں کے ساتھ خصوصی میٹنگ ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ایک ذمےدار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی بھی ممکنہ خلاف قانون احتجاج کو ناکام بنائیں اس موقع پر ڈی پی او تورغر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ میں ضلع تورغر کے امن و امان قائم رکھنا اور شہریوں کو پرامن رہنے کی ہدایت دینا ہماری ذمہ داری ہے ضلع تورغر کے امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے، تاجر برادری اپنا کاروبار جاری رکھے تاجروں کو ہر قسم کا تحفظ دیا جائے گا، آزادی مارچ کے روز پولیس فورس عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے اجلاس میں تمام پارٹیوں تاجروں اور معززین علاقہ کو ہدایات جاری کر دی گئی کہ کسی بھی صورت تورغر کا امن و امان خراب نہیں ہونے دینگے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے