میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹی کی قیادت میں ان کے دفتر سے میرپورخاص پریس کلب تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد خان کھٹی، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری عبدالحمید ناریجو، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر حسین بخش مری، پرائمری میل جمن مری، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری فی میل میڈم شمشاد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند ہونے چاہئیں پاکستانی سمیت دنیا کا دکھ درد رکھنے والے افراد کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارت کو 1965 کی جنگ یاد کرنی چاہئے جب پاکستانیوں نے اپنے پیٹ پربم باندھ کر مقابلہ کیا اور بھارتی فوج کی نیندیں حرام کردی تھیں ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھارت کے ناکام عزائم کو خاک میں ملادیں گے وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان، ریلی میں اطلاعات، روینیو اور محکمہ تعلیم کے افسران سمیت مرد و خواتین اساتذہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔
![]()